کراچی، اسٹیل مل سے قیمتی دھاتیں چوری کرنے والے 3 ملزمان گرفتار

pakistan steel mills1762213219 0



کراچی:

بن قاسم پولیس نے پاکستان اسٹیل مل سے قیمتی دھاتیں چوری کرنے میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کرکے 40 کلوگرام لوہے کی پلیٹیں اور ایک موٹرسائیکل برآمد کرلی۔

ترجمان ملیر پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت شعیب حسین، اچھر خان اور حفیظ اللہ کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے چوری شدہ لوہے کی پلیٹیں اور ایک موٹرسائیکل تحویل میں لے لی ہے۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم شعیب حسین کے خلاف تھانہ بن قاسم میں منشیات سے متعلق دو مقدمات درج ہیں جبکہ ملزم اچھر خان کے خلاف تھانہ دھابیجی، بن قاسم اور گڈاپ سٹی میں مختلف دفعات کے تحت پانچ مقدمات درج ہیں۔

ترجمان ضلع ملیر پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے خلاف متعلقہ قانونی دفعات کے تحت مقدمات درج کرکے مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔





Source link

متعلقہ پوسٹ