چینی شہریوں کا کرپٹو کرنسی کیلیے اغوا؛  عدالت کا ملزمان کو ضمانت دینے سے انکار

2656404 kidnap 1719235306



اسلام آباد:

انسداد دہشت گردی عدالت نے ایف 10 سے 4 چینی شہریوں کے اغوا کے مقدمے میں 4 ملزمان کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواستیں خارج کردیں۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے کیس کی سماعت کی، جس میں پراسیکیوٹر نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزمان نے چینی شہریوں کو تاوان کے لیے اغوا کیا تھا اور رقم بٹ کوائن کے ذریعے طلب کی جارہی تھی۔

پراسیکیوٹر کے مطابق پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مغویوں کو بازیاب کرالیا۔ انہوں نے عدالت کو بتایا کہ یہ پورا گینگ پیسوں کے لیے اغوا کی وارداتوں میں ملوث ہے۔

بعد ازاں فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے چاروں ملزمان کی ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ سناتے ہوئے انہیں مسترد کردیا۔





Source link

متعلقہ پوسٹ