گردوں کا غیرقانونی ٹرانسپلانٹ کیس؛ وکیل صفائی کا ملزمان کو ایوارڈ دینے کا انوکھا مطالبہ

news courts1784542374 0



ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے گردوں کے غیر قانونی ٹرانسپلانٹ کے کیس میں ملزمان کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔

ایف آئی اے نے ملزمان کو جوڈشل مجسٹریٹ شائستہ کنڈی کی عدالت میں پیش کیا۔ دوران سماعت، گرفتار ملزمان کے وکیل کا ملزمان کو بری اور ایوارڈ دینے کا مطالبہ کیا۔

وکیل صفائی نے کہ اکہ جن کو ملزمان بنا کر پیش کیا گیا ہے انہوں نے سیکڑوں لوگوں کو ٹھیک کیا ہے۔

جج شائستہ کنڈی نے ملزم سے استفسار کیا کہ سرجری کون کرتا تھا؟ آپ کی تعلیم کیا ہے؟ ملزم نے بتایا کہ میری تعلیم میٹرک ہے۔

جج نے ریمارکس دیے کہ میڑک پاس سرجری کرتا ہے اور بندہ ٹھیک بھی ہو جاتا ہے؟ جس پر وکیل صفائی نے کہا کہ لوگوں کی زندگیاں بچانے پر ان کو ایوارڈ ملنا چاہیئے۔

وکیل ایف آئی اے نے کہا کہ ہمیں انکا سات دن کا ریمانڈ چاہیئے۔ جج شائستہ کنڈی نے استفسار کیا کہ آپ کو ریمانڈ کیوں چاہیئے؟ وکیل ایف آئی اے نے بتایا کہ ان سے جڑے مزید لوگوں کو ہم نے گرفتار کرنا ہے، وکیل صفائی کہنا چاہ رہے ہیں کہ انہوں نے جرم بڑی اچھی طرح سے کیا ہے۔

ملزمان کو چار روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر دوبارہ عدالت پیش کیا جائے گا۔



Source link

متعلقہ پوسٹ