زلز لے سے سیکڑوں گھر منہدم

news 1792725997 6005



news 1792725997 6005

  ( ویب ڈیسک )چین کے علاقے تبت میں آنے والے شدید زلزلے کے نتیجے میں کم سے کم 16 افراد ہلاک اور 65 زخمی ہوئے جبکہ سینکڑوں کی تعداد میں مکانات بھی منہدم ہو گئے، پاکستان نے مدد کی پیشکش کر دی۔

 چینی صدر شی جن پنگ نے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو سرگرمیاں تیز کرنے کی ہدایت کر دی،تبت میں 2023 کے بعد یہ سب سے ہلاکت خیز زلزلہ ہے۔

چینی سرکاری خبررساں ایجنسی شِنہوا کے مطابق چائنا ارتھ کوئیک نیٹ ورکس سینٹر نے بتایا کہ زلزلہ جمعرات کی رات آیا۔

 زلزلے کا مرکز جنوب مغربی تبت کے شہر ناگچو کی باقین کاؤنٹی میں تھا، جبکہ اس کی گہرائی زمین کے اندر 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔

 زلزلے کے مرکز کے جغرافیائی محل وقوع کے مطابق یہ 32.40 ڈگری شمالی عرض بلد اور 93.79 ڈگری مشرقی طول بلد پر واقع تھا۔

پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے تباہ کن زلزلے سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع اور لوگوں کے زخمی ہونے پر چین سے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اپنی ایکس پوسٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام کی جانب سے صدر شی جن پنگ اور اپنے چینی بہن بھائیوں، بالخصوص اپنے پیاروں کو کھونے والے خاندانوں سے دلی تعزیت کرتا ہوں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہوں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اس مشکل گھڑی میں اپنے چینی بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے اور ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔

دوسری جانب بلوچستان کے شہر دالبندین اور ملحقہ علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق دالبندین میں زلزلے کی شدت 5.1 ریکارڈ کی گئی ہے،زلزلے کا مرکز دالبندین سے 15کلومیٹر مشرق میں تھا اور گہرائی 53 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔

زلزلے کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

زلزلے سے فی الحال کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

زلز لے سے سیکڑوں گھر منہدم





Source link

متعلقہ پوسٹ