ڈالر خریدنے والوں  کیلئے نئی پابندیاں!

news 1792727228 9704



news 1792727228 9704

 (ویب ڈیسک)سخت بین الاقوامی پابندیوں کے باعث ملکی مالیاتی نظام پر پڑنے والے شدید دباؤ کے پیشِ نظر ایرانی حکام نے بینکوں سے امریکی ڈالر خریدنے کے خواہشمند افراد کے لیے نئی ہدایات جاری کی ہیں۔

ایران کی فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بینکوں اور کرنسی ایکسچینج کمپنیوں کے لیے جاری کردہ تازہ ترین گائیڈ لائنز کے تحت اب خریدار زیادہ سے زیادہ 10 ہزار تک امریکی ڈالرخرید سکتے ہیں جس میں یومیہ خریداری کی حد ایک ہزار ڈالر مقرر کی گئی ہے۔

ایسے صارفین جو کم رقم کے خواہشمند ہوں وہ اپنے بینک کارڈز اور قومی شناختی کارڈز  استعمال کر کے 100 ڈالر سے لے کر زیادہ سے زیادہ ایک ہزار ڈالر تک کی رقم کے حصول کی درخواست دے سکتے ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں:ایران اسرائیل پر حملےکیلئے ایٹم بم بنا رہا ہے، نیتن یاہو کا دعویٰ

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ منتخب بینک برانچوں اور ایکسچینج دفاتر میں سرکاری طور پر مقرر کردہ ریٹ پر امریکی ڈالر فروخت بدستور جاری ہے۔ غیر ملکی کرنسی کے خواہشمند افراد اس مقصد کے لیے بنائے گئے مخصوص آن لائن سسٹمز کے ذریعے اپنی درخواست جمع کروا کر ڈالر خرید سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ معاشی دباؤ کے باعث ایرانی کرنسی کی قدر میں تیزی سے گراوٹ دیکھی جا رہی ہے۔ 22 اکتوبر تک اوپن مارکیٹ میں ایک امریکی ڈالر 2 لاکھ 62 ہزار ایرانی ریال میں ٹریڈ ہورہا تھا جو کہ رواں سال کے آغاز میں تقریباً ایک لاکھ 35 ہزار تومان کی سطح پر تھا۔





Source link

متعلقہ پوسٹ