برطانیہ نے شہریوں کو تین دن کا ہنگامی راشن رکھنے کا مشورہ دیا

IMG 20261024 WA1995


لندن: برطانوی حکومت نے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ اپنے گھروں میں کم از کم تین دن کے لیے ہنگامی ضروریات کا سامان محفوظ رکھیں تاکہ کسی بڑے بحران، قدرتی آفت یا سہولیات کی بندش کی صورت میں بنیادی ضروریات پوری کرنے میں دشواری نہ ہو۔
حکومت کی نئی مہم “Be Ready” کے تحت شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ بوتل بند پانی، ٹنڈ خوراک، ٹارچ، اضافی بیٹریاں، فرسٹ ایڈ کٹ، ضروری ادویات، پاور بینک، ریڈیو اور کچھ نقدی گھر میں رکھیں۔ حکومت کے مطابق ہر فرد کے لیے روزانہ تقریباً تین لیٹر پانی رکھنا چاہیے، یعنی تین دن کے لیے فی فرد تقریباً نو لیٹر پانی درکار ہوگا۔
برطانوی حکومت نے کہا کہ حالیہ PHP سافٹ ویئر میں آنے والی خرابی، ریکارڈ توڑ گرمی، خشک سالی اور جنگلاتی آگ کے واقعات نے ہنگامی تیاری کی اہمیت مزید واضح کر دی ہے۔ اس مشورے کا مقصد بجلی، پانی، موبائل فون اور انٹرنیٹ کی عارضی بندش کے دوران شہریوں کو خود کفیل رہنے میں مدد دینا ہے۔
حکومت نے واضح کیا کہ شہریوں کو گھبرا کر بڑی مقدار میں خریداری نہیں کرنی چاہیے، بلکہ ضروری اشیاء آہستہ آہستہ روزمرہ خریداری کے دوران جمع کی جا سکتی ہیں۔ انہیں ہر چھ ماہ بعد محفوظ راشن کی تاریخِ اختتام بھی چیک کرنی چاہیے۔

متعلقہ پوسٹ