پاکستان کی امریکا اور ایران سے جنگ بندی میں توسیع کی اپیل


اسحاق ڈار کی امریکی ناظم الامور سے ملاقات، خطے میں امن کے لیے سنجیدہ اقدامات پر زور
اسلام آباد —
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے امریکی ناظم الامور سے اہم ملاقات کی جس میں خطے کی موجودہ صورتحال اور امریکا ایران کشیدگی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اسحاق ڈار نے ملاقات میں واضح کیا کہ عارضی جنگ بندی میں توسیع خطے کے استحکام کے لیے ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ سے امن کا حامی رہا ہے اور اس نازک موقع پر تمام فریقین کو میز پر واپس لانے کی کوششیں جاری رکھنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ کشیدگی کم کرنے کے لیے محض بیانات کافی نہیں، سنجیدہ اور عملی اقدامات ضروری ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر جنگ بندی میں توسیع نہ کی گئی تو علاقائی عدم استحکام کے اثرات پورے خطے پر مرتب ہوں گے جن سے پاکستان بھی محفوظ نہیں رہ سکتا۔
اسحاق ڈار نے امریکی ناظم الامور پر زور دیا کہ واشنگٹن اپنا کردار ادا کرے اور دونوں فریقوں کو مذاکرات کی میز پر رکھنے کے لیے اپنا اثر و رسوخ استعمال کرے۔ پاکستان اس عمل میں ہر ممکن سہولت کاری فراہم کرنے کو تیار ہے۔

متعلقہ پوسٹ