"کیا کے پی میں لوگوں کو مفت تعلیم، اچھے ہسپتال اور ٹرانسپورٹ میسر ہے؟” — نواز شریف

IMG 20260421 WA2415


خیبرپختونخوا حکومت پر سوالات، گلگت بلتستان کی ترقی پر خصوصی توجہ کا اعلان
لاہور / اسلام آباد
مسلم لیگ ن کے سربراہ نواز شریف نے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے خیبرپختونخوا کی صوبائی حکومت پر کڑے سوالات اٹھائے۔ انہوں نے کہا کہ کیا کے پی کے عوام کو واقعی مفت تعلیم، معیاری ہسپتال اور بہتر ٹرانسپورٹ کی سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں؟
نواز شریف نے طنزیہ انداز میں پوچھا کہ "کیا خیبرپختونخوا کا ہر رہنے والا سکھ کا سانس لے رہا ہے؟” انہوں نے کہا کہ یہ سوال صوبائی حکومت سے پوچھا جانا چاہیے جو برسوں سے عوام سے وعدے کرتی آرہی ہے مگر زمینی حقائق کچھ اور بیان کرتے ہیں۔
مسلم لیگ ن کے سربراہ نے کہا کہ عوام کو نعروں سے نہیں بلکہ عملی اقدامات سے فرق محسوس ہوتا ہے اور جب تک بنیادی سہولتیں گھر گھر نہیں پہنچتیں، کوئی بھی دعویٰ کھوکھلا ہے۔
گلگت بلتستان کے حوالے سے نواز شریف نے کہا کہ پارٹی اس خطے کی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام پاکستان کا اہم حصہ ہیں اور ان کی محرومیاں دور کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

متعلقہ پوسٹ