کراچی؛ گرفتار گروہ ڈھائی سال سے پورنوگرافک اینیمیٹڈ ویڈیوز بنانے میں ملوث ہونے کا انکشاف

nccia arrested1792607714 0



نیشنل سائبرکرائم انویسٹی گیشن ایجنسی(این سی سی آئی اے) کی کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں کارروائی میں گرفتار گروہ کے حوالے سے ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ مذکورہ گروہ گزشتہ ڈھائی سال سے پورنوگرافک اینیمیٹڈ ویڈیوز بنانے کے مذموم دھندے میں مصروف تھا۔

ذرائع کے مطابق این سی سی آئی اے کی جانب سےگزشتہ روز گلستان جوہرمیں واقع رابعہ سٹی میں کارروائی عمل میں لائی گئی تھی، جس کی تحقیقات جاری ہیں اور کارروائی کے دوران تین مختلف دفاتر سے 42 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، جن میں بچے بھی شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ گلستان جوہرکے رابعہ سٹی میں موجود گروہ ڈھائی سال سے کراچی میں سرگرم تھا، تین مختلف دفاتر چلانے والے مرکزی ملزم کی شناخت فدا کے نام سے ہوئی ہے، بظاہر ان دفاتر میں گرافکس ڈیزائننگ، بینر ڈیزائننگ، لوگو اور آرٹ انیمیشن کے نام پر یہ کام جاری تھا۔

اس حوالے سے مزید بتایا گیا کہ کارروائی کے بعد ملزمان سے تحویل میں لیے گئے موبائل فونز سےسیکڑوں کی تعداد میں اینیمیٹڈ غیراخلاقی ویڈیوز ملی ہیں، کارروائی کے دوران گرفتار افراد میں زیادہ تعداد پڑھےلکھے نوجوانوں کی ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ گروپ انسٹاگرام اور ٹویٹر پر لڑکیوں کے نام پر آئی ڈی بنا کر بین الاقوامی لوگوں سے رابطہ کیا کرتے تھے، تحقیقات میں یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ ملزمان بیرون ملک مقیم افراد کی ڈیمانڈ کے مطابق غیر اخلاقی ویڈیوز بنا کرب ھیجا کرتے تھے۔



Source link

متعلقہ پوسٹ