گجرانوالہ بورڈ کے گیارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات میں بینائی سے محروم طالبہ نے نمایاں پوزیشن حاصل کرلی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق گجرانوالہ کی ہونہار بینائی سے محروم طالبہ ذینت نے 2026 میں گیارہویں جماعت کے بورڈ امتحان میں 600 میں سے 552 نمبر حاصل کر کے نمایاں پوزیشن حاصل کی۔
گجرانوالہ میں بینائی سے محروم بچوں کے لیے صرف مڈل تک تعلیمی ادارے کی سہولت موجود ہے لیکن کالج یا ہائی سکول کی سطح تک اسپیشل ایجوکیشن کا کوئی ادارہ نہیں ہے۔
اس کے باوجود زینت نے نمایاں کامیابی حاصل کر کے ثابت کردیا ہے کہ ذہانت کسی کی محتاج نہیں ہے۔
متوسط گھرانے سے تعلق رکھنے والی طالبہ نے ایک گورنمنٹ کالج میں عام لڑکیوں کے ساتھ پڑھ کر نمایاں پوزیشن حاصل کی ہے۔ بچی کے والد ایک نجی کمپنی میں ملازم ہے محدود وسائل کے باوجود انتھک محنت اور عظیم ہمت اور مستقل عزم نے طالبہ کو اس قابل کیا کہ وہ امتحان میں نمایاں پوزیشن حاصل کر سکے۔
زینبت نے اس کی خواہش کا اظہار کیا کہ وہ اگلے سال بھی اسی طرح نمایاں پوزیشن حاصل کرتے ہوئے گجرانوالہ بورڈ میں گولڈ میڈل کی حقدار ٹھہرے گی۔ طالبہ نے کہا کہ وہ اعلی تعلیم حاصل کرنا چاہتی ہے تاکہ پڑھ لکھ کر یہ کسی اعلی عہدے پر فائز ہو سکے۔

