کراچی:
شہر قائد کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں بورڈ آفس کے قریب دل پسند سویٹس کے سامنے ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔
چھیپا ذرائع کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کردی گئی۔
ریسکیو ذرائع نے جاں بحق شخص کی شناخت امتیاز کے نام سے کی ہے۔ حادثے کی وجوہات فوری طور پر سامنے نہیں آسکیں۔

