ایران کے پاس جوہری ہتھیار موجود نہیں تھے، اوباما نے ایران پر حملے کا جواز مسترد کردیا

8068b7538a3c3ee41792902206 0


سابق امریکی صدر باراک اوباما نے ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مؤقف کو سختی سے مسترد کردیا ہے.

اوباما نے ٹرمپ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ جب وہ (اوباما) صدر تھے تو ایران کے پاس جوہری ہتھیار موجود نہیں تھے، کیونکہ ان کی انتظامیہ نے سفارت کاری کے ذریعے ایسا معاہدہ کیا تھا جس نے تہران کو جوہری ہتھیار بنانے سے روک رکھا تھا۔

اوباما نے یہ بیان امریکی ریاست اوہائیو میں ڈیموکریٹس کی انتخابی مہم کے دوران دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کے خلاف موجودہ جنگ کا بنیادی جواز یہ بتایا گیا تھا کہ تہران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکا جائے، لیکن ان کے مطابق یہ مسئلہ پہلے ہی 2015 کے جوہری معاہدے (JCPOA) کے ذریعے حل کیا جا چکا تھا۔

اوباما نے کہا کہ ان کی انتظامیہ کو ایران کے جوہری پروگرام پر قابو پانے کے لیے میزائل داغنے کے بجائے سفارت کاری کا راستہ اختیار کرنا پڑا۔ انہوں نے یاد دلایا کہ ٹرمپ نے 2018 میں اس معاہدے سے امریکا کو نکال لیا تھا۔





Source link

متعلقہ پوسٹ