تہران پاکستان کی ثالثی میں معاہدے کے تحت امریکہ سے مذاکرات پر تیار: ایرانی سفیر

399431 1308594600


پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے ہفتے کو کہا کہ ایران تنازع ختم کرنے کے لیے جون میں پاکستان کی ثالثی میں طے پانے والے عبوری معاہدے کے تحت امریکہ کے ساتھ مذاکرات کے لیے اب بھی تیار ہے۔

انہوں نے واشنگٹن پر سفارت کاری کو نقصان پہنچانے اور آبنائے ہرمز کے معاملے پر تعطل کو طول دینے کا الزام بھی لگایا۔

رضا امیری مقدم نے بتایا کہ ایران نے حال ہی میں پاکستان کے توسط سے پیغام دیا ہے کہ اگر واشنگٹن اپنی بحری ناکہ بندی ختم کر دے تو وہ آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے کے لیے تیار ہے۔

تاہم انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر الزام لگایا کہ انہوں نے ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی جاری رکھنے پر اصرار کرتے ہوئے اس تجویز کو مسترد کر دیا ہے۔

پاکستان اور قطر نے جون کے معاہدے میں ثالثی کی تھی، جس کا مقصد آبنائے کے راستے بحری جہازوں کی آمدورفت بحال کرنا، امریکی بحری ناکہ بندی ختم کرنا اور ایران کے جوہری پروگرام کے حوالے سے ایک وسیع تر معاہدے کے لیے مذاکرات شروع کرنا تھا۔

اسلام آباد میں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی سفیر نے کہا کہ پاکستان کے فیلڈ مارشل عاصم منیر کے دورہ تہران کے دوران ایرانی حکام نے آبنائے دوبارہ کھولنے پر آمادگی ظاہر کی تھی، بشرطیکہ واشنگٹن اپنی ناکہ بندی ختم کر دے۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

انہوں نے یہ بھی کہا کہ تہران، پاکستان، سعودی عرب اور ترکی پر مشتمل مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی حمایت کا فیصلہ کرنے سے پہلے اس کا جائزہ لے گا۔ انہوں نے اسے اتحاد کا ایک ممکنہ ذریعہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’ہم مکہ معاہدے کا جائزہ لیں گے، اور اگر یہ بہتر ہوا تو ہم اس کی حمایت کریں گے۔‘

اس معاہدے پر یمن میں حوثی ملیشیا کی جانب سے سعودی عرب پر نئے حملوں کے بعد دستخط کیے گئے تھے۔ معاہدے پر دستخط کرنے والے تینوں ممالک کا کہنا ہے کہ اس سے اجتماعی دفاع مضبوط ہو گا اور دفاعی تعاون کو وسعت ملے گی۔

ترکی نے توثیق کے لیے یہ معاہدہ پارلیمنٹ میں پیش کر دیا ہے۔ ترک اور پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ یہ معاہدہ دفاعی نوعیت کا ہے اور اس کا ہدف ایران یا کوئی اور ملک نہیں ہے۔

 ترکی نے حوثیوں پر حملے کے لیے یمن میں فوج بھیجنے کا امکان مسترد کر دیا ہے، جبکہ پاکستان کا کہنا ہے کہ اس کا کردار مکمل طور پر دفاعی ہو گا۔





Source link

متعلقہ پوسٹ