(24نیوز) قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی اور وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے آج ٹیلی فون پر بات چیت کی۔
وزیراعظم ہاؤس کے ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف کو آج شام قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے ٹیلی فون کیا۔ دونوں دوست ممالک کے رہنماؤں نے فون پر گفتگو کے دوران پاکستان اور قطر کے درمیان دوطرفہ تعلقات کی موجودہ رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا اور ان برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔ دونوں رہنماؤں نے مشرق وسطیٰ کی حالیہ صورتحال اور پیش رفت پر بھی تبادلہء خیال کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیئے: سعودی عرب ، قطر اور عمان نے ایران پر ممکنہ امریکی حملے کی مخالفت کر دی
وزیراعظم شہباز شریف نے خطے میں امن، مذاکرات اور ثالثی کے فروغ میں قطر کے تعمیری اور فعال کردار کو سراہا اور سفارتی حل کے ذریعے کشیدگی کو کم کرنے کے لیے قطر کی بامعنی کوششوں کا اعتراف کیا۔ انہوں نے قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی کو یقین دلایا کہ پاکستان علاقائی امن و استحکام کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کرتا رہے گا۔
دونوں رہنماؤں نے آنے والے دنوں میں قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔
یہ بھی پڑحیں: پاسکو کے اہلکاروں نے سرکاری گودام میں گندم کی جگہ مٹی بوریوں میں بھر کر رکھ دی


