مودی راج میں بھارت میں ہندوتوا نظریے کا پھیلاؤ اور آر ایس ایس کا بڑھتا اثرورسوخ اقلیتوں کیلئے سنگین خطرہ بن گیا.
بھارتی جریدہ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق انتہا پسند تنظیم آر ایس ایس نے مسلم اکثریتی مقبوضہ کشمیر میں اپنا پہلا باقاعدہ ڈویژنل دفتر کھول لیا.
آر ایس ایس مقبوضہ کشمیر میں آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد سے ہندوتوا سرگرمیوں کو فروغ دے رہی ہے.
امریکی جریدہ میں شائع تحقیق میں فرانسیسی ماہرِسیاسیات کرسٹوف جعفرلو نے بھی بھارتی اداروں میں ہندو قوم پرست تنظیموں کےغلبہ کو چیلنج قرار دے دیا.
حالیہ تحقیق میں ہندو نظریاتی نیٹ ورکس کو آئینی تحفظات سے بالاتر ہو کر اختیارات استعمال کرنے سے روکنے کا مطالبہ کیا گیا.
مودی کی سرپرستی میں ہندوتوا تنظیموں کا غلبہ بھارت میں ریاستی اداروں کی نام نہاد غیر جانب داری کا پول کھول چکا ہے.

