کراچی؛ خواجہ اجمیر نگری میں پولیس سے مبینہ فائرنگ کے تبادلے میں دو ڈاکو ہلاک

2727490 edhiambulance 1729281055



کراچی کے علاقے خواجہ اجمیر نگری میں پولیس کے ساتھ مبینہ طور پر فائرنگ کے تبادلے کے دوران دو ڈاکو ہلاک ہوگئے، جن کے قبضے سے اسلحہ، موبائل فونز اور چھینی گئی موٹر سائیکل سمیت دیگر سامان برآمد کر لیا۔

پولیس کے مطابق خواجہ اجمیر نگری کے علاقے سیکٹر بی 3/5 میں رحمانیہ موڑ کے قریب پولیس اور مبینہ ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

ترجمان ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس نے بتایا کہ ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کی، جس پر پولیس نے جوابی کارروائی کی اور دونوں ملزمان ہلاک ہوگئے، ہلاک ملزمان کی لاشیں اسپتال منتقل کردی گئیں۔

ایس ایچ او فرخ ہاشمی کے مطابق ہلاک ملزمان کی فوری طور پر شناخت نہیں ہوسکی تاہم شناخت کا عمل جاری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے دو پستول، موٹر سائیکل اور موبائل فونز برآمد کرلیے۔



Source link

متعلقہ پوسٹ