خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی حکومت کی نااہلی کی وجہ سےتعلیمی نظام کی تباہی کی داستان

kpk school1792984003 0



اسلام آباد:

خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں گورنمنٹ گرلز مڈل اسکول عمر چکڈنڈان بنیادی سہولیات کی کمی اور خستہ حال عمارت کے باعث مشکلات سے دوچار ہے، جہاں تقریباً 400 طالبات کے لیے صرف 5 اساتذہ تعینات ہیں جبکہ واش رومز سمیت دیگر ضروری سہولیات بھی ناکافی ہیں۔

اسکول میں تعینات اساتذہ کے مطابق عمارت کے کمرے انتہائی پرانے اور خستہ حال ہوچکے ہیں، جس کے باعث کسی بھی وقت بڑا حادثہ پیش آنے کا خدشہ ہے۔ انہوں نے متعلقہ حکام سے اسکول کی فوری تعمیر و مرمت کا مطالبہ کیا ہے۔

ہیڈ مسٹریس کا کہنا ہے کہ سیکڑوں طالبات کے لیے صرف ایک واش روم دستیاب ہے، جس کی وجہ سے بچیوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

ان کے مطابق اسکول کی خستہ حالی اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے کمشنر آفس میں متعدد درخواستیں جمع کرائی جاچکی ہیں، تاہم تاحال کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔

اسکول کی موجودہ صورت حال نے خیبرپختونخوا میں سرکاری تعلیمی اداروں کی عمارتوں، تدریسی عملے اور بنیادی سہولیات کی فراہمی سے متعلق حکومتی اقدامات پر سوالات اٹھا دیے ہیں۔





Source link

متعلقہ پوسٹ