پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ، نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا

5 2.webp


پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ، نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق 27 اکتوبر 2026 کے لیے ہوگا جو کل رات 12 بجے تک کے لیے ہے

وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا، پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے 54 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 16 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔

سرکاری اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 379 روپے 25 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت بڑھنے کے بعد 395 روپے 82 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق 27 اکتوبر 2026 کے لیے ہوگا جو کل رات 12 بجے تک کے لیے ہے۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے وفاقی حکومت کے مقرر کردہ طریقہ کار کے تحت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کیا ہے۔

حکومت کے مطابق عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں، درآمدی پریمیم اور دیگر اخراجات میں تبدیلی کے باعث مقامی سطح پر قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔

قیمتوں میں حالیہ اضافے سے پیٹرول اور ڈیزل استعمال کرنے والے صارفین کے اخراجات بڑھیں گے، جبکہ ٹرانسپورٹ اور مال برداری کے شعبوں پر بھی اضافی مالی دباؤ پڑنے کا خدشہ ہے۔



Source link

متعلقہ پوسٹ