اسرائیلی وزیراعظم کا آرمی چیف کو برطرف کرنے کا امکان

news 1793073020 3265



news 1793073020 3265

( ویب ڈیسک ) ایران پر انتخابات سے قبل حملے کی مخالفت کرنے پر اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی جانب سے آرمی چیف کو برطرف کئے جانے کا امکان ہے۔
اسرائیلی اخبار ہارٹز نے کہا ہے انتخابات میں وزیراعظم نیتن یاہو دوبارہ کامیاب ہوئے تو وہ آرمی چیف ایال زمیر کو عہدے سے برطرف کرسکتے ہیں۔

اسرائیلی اخبار کے مطابق موساد کے سربراہ اور آرمی چیف کے درمیان ایران پر حملے کے منصوبے پر اختلافات سامنے آئے ہیں، موساد سربراہ نیتن یاہو کے ایران پر حملے کے منصوبے کی حمایت کر رہے ہیں جبکہ اسرائیلی آرمی چیف نے ایران پر حملے کی مخالفت کی ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:پاکستان ،سعودی عرب ، ترکی ، ایران متحد ہو جائیں تو بہت سے مسائل حل ہو سکتے ہیں:محسن رضائی

رپورٹ میں بتایا گیا کہ موساد کے سینئر حکام نے حملے کے وقت اور انتخابات پر اس کے ممکنہ اثرات کے حوالے سے تحفظات کا بھی اظہار کیا ہے۔

نیتن یاہو کو ایران پر حملے کے معاملے پر اسرائیلی فوج کے چیف آف سٹاف ایال زمیر کی مخالفت کا سامنا کرنا پڑا، اس لئے نیتن یاہو دوبارہ منتخب ہوئے تو ایال زمیر کو عہدے سے ہٹانے پر غور کر سکتے ہیں۔





Source link

متعلقہ پوسٹ