پی آئی اے کی برطانیہ کے لیے پروازوں میں اضافہ

pia1782739069 0


پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی برطانیہ کے لیے پروازوں میں بتدریج اضافہ کیا جا رہا ہے۔ لندن کے لیے ہفتہ وار پروازوں کی تعداد 7 کر دی گئی ہے، جبکہ برمنگھم کے لیے یکم دسمبر سے ہفتہ وار 3 پروازوں کے ساتھ براہِ راست فضائی آپریشن بحال کیا جائے گا۔

پی آئی اے کے ترجمان کے مطابق لندن کے لیے جدید ترین بوئنگ 777 طیارے استعمال کیے جائیں گے۔ دورانِ پرواز مسافروں کو جدید ترین انٹرٹینمنٹ سسٹم کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔

ترجمان کے مطابق پی آئی اے کی نجکاری کے بعد عارف حبیب کارپوریشن کی سربراہی میں کنسورشیم نے 29 جون 2026 کو قومی ایئرلائن کا چارج سنبھالا، جس کے بعد مختلف اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔ طیاروں کے کیبن کی تزئین و آرائش، معروف ڈیزائنر حسن شہریار یاسین کے تیار کردہ کیبن کریو کے نئے یونیفارم اور جدید ترین بوئنگ 787 ڈریم لائنر طیاروں کی شمولیت قومی ایئرلائن کو دوبارہ خطے کی صفِ اول کی ایئرلائن بنانے کی جانب اہم پیش رفت ہے۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق چھ سالہ پابندیوں کے بعد قومی ایئرلائن کا برطانیہ کے لیے فضائی آپریشن اسلام آباد سے 5 اور لاہور سے 2 پروازوں کے ساتھ وسعت دی جا رہی ہے۔ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان فضائی رابطہ اب روزانہ کی بنیاد پر دستیاب ہوگا، جس سے مسافروں کو سفر کی منصوبہ بندی میں مزید سہولت اور انتخاب میسر آئے گا۔





Source link

متعلقہ پوسٹ