برطانیہ نے 3 جوہری آبدوزیں بیک وقت سمندر میں تعینات کردیں

جوہری آبدوز.webp


برطانیہ نے 3 جوہری آبدوزیں بیک وقت سمندر میں تعینات کردیں

‘برطانیہ کو جنگ کے لیے تیار رہنا چاہیے’

برطانیہ نے گزشتہ 5 سال کے دوران پہلی مرتبہ اپنی 4 میں سے 3 جوہری آبدوزیں بیک وقت سمندر میں تعینات کر دی ہیں۔

برطانوی میڈیا کے مطابق ان آبدوزوں میں کم از کم ایک ایسی آبدوز شامل ہے جو جوہری وار ہیڈز لے جانے والے بیلسٹک میزائلوں سے لیس ہے۔

رپورٹس کے مطابق سمندر میں موجود آبدوزوں کے نام ایچ ایم ایس وینگارڈ، ایچ ایم ایس ویجیلینٹ اور ایچ ایم ایس وینجنس ہیں جبکہ چوتھی آبدوز ایچ ایم ایس وکٹوریس مرمت کے مراحل سے گزر رہی ہے۔

برطانیہ اپنی جوہری دفاعی حکمت عملی کے تحت چار میں سے کم از کم ایک بیلسٹک میزائل بردار آبدوز کو مسلسل سمندر میں تعینات رکھتا ہے تاکہ ممکنہ خطرات کی صورت میں جوابی کارروائی کی صلاحیت برقرار رہے تاہم تین آبدوزوں کی بیک وقت تعیناتی نے برطانیہ کی دفاعی حکمت عملی میں ممکنہ تبدیلی سے متعلق سوالات کو جنم دیا ہے۔

یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب برطانوی وزیر دفاع ویس اسٹریٹنگ نے حال ہی میں کہا تھا کہ برطانیہ کو جنگ کے لیے تیار رہنا چاہیے۔

رائل نیوی کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے والے آزاد ادارے نیوی لک آؤٹ کے مطابق 1969 سے اب تک برطانیہ کی کم از کم ایک بیلسٹک میزائل بردار آبدوز مسلسل سمندر میں تعینات رہی ہے۔



Source link

متعلقہ پوسٹ