پاکستان: مردوں کے مقابلے میں خواتین کی آمدنی کم کیوں؟

391388 1212457032


پاکستان میں ایک عورت وہی کام کر کے بھی مرد کے مقابلے میں کم کیوں کماتی ہے؟

 یہی سوال تنخواہ کے صنفی فرق کو سمجھنے کی بنیاد ہے۔

International Labour Organisation کی Pakistan Gender Pay Gap Report 2025 کے مطابق، پاکستان میں خواتین کی تنخواہ، مردوں سے، فی گھنٹہ 25 فیصد، اور ماہانہ 30 فیصد تک کم ہے۔

 یہ فرق دوسرے ممالک کے مقابلے میں بھی زیادہ ہے۔

مثال کے طور پر نیپال میں یہ فرق 18 فیصد ہے جبکہ بنگلہ دیش میں خواتین اوسطاً مردوں سے تھوڑا زیادہ کماتی ہیں۔

مسئلہ صرف تنخواہ کا نہیں، بلکہ نوکری کے مواقع کا بھی ہے۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

رپورٹ کے مطابق، پاکستان میں خواتین کا برسرروزگار ہونا صرف 23 فیصد ہے، جبکہ مردوں کا 79 فیصد۔ یعنی زیادہ تر خواتین کام سے باہر ہیں، اور جو کام کر رہی ہیں وہ بھی کم تنخواہ پر۔

اس فرق کی ایک بڑی وجہ یہ ہے کہ خواتین کو عموماً چند مخصوص اور کم تنخواہ والے شعبوں تک محدود رکھا جاتا ہے، جبکہ بہتر تنخواہ اور بڑے عہدے زیادہ تر مردوں کے پاس ہوتے ہیں۔

کام کرنے والی خواتین زیادہ تر زراعت، تعلیم اور صحت کے شعبوں میں ہیں۔ گھریلو اور بغیر معاوضہ کام اور سماجی روایات انہیں بہتر تنخواہ والی نوکریوں سے دور رکھتے ہیں۔

نتیجتاً غربت بڑھتی ہے، آمدنی میں فرق رہتا ہے اور خواتین معاشی طور پر کمزور رہتی ہیں۔

اسی لیے یہ ضروری ہے کہ خواتین کو برابر تنخواہ اور برابر مواقع دیے جائیں – کیونکہ برابر کام کی برابر اجرت صرف انصاف نہیں، بلکہ معیشت کے لیے بھی ضروری ہے۔





Source link

متعلقہ پوسٹ