ویسٹ انڈیز کے اسپنر جومیل واریکن کی شاندار بولنگ نے بنگلادیش کی بیٹنگ لائن کو تہس نہس کردیا۔
دوسرے روز بنگلادیش نے 213 رنز پر تین وکٹوں کے نقصان سے کھیل شروع کیا تاہم واریکن کی تباہ کن بولنگ کے باعث پوری ٹیم آخری سات وکٹیں صرف 59 رنز کے اضافے پر گنوا بیٹھی اور اپنی پہلی اننگز میں 272 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
واریکن نے 53 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں جو ان کے ٹیسٹ کیریئر میں پانچویں مرتبہ پانچ وکٹیں لینے کا کارنامہ ہے۔
بنگلادیش کی آخری پانچ وکٹیں محض 19 رنز پر گریں جبکہ لٹن داس 34 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
شدمان اسلام نے دوسرے دن کے آغاز پر اپنی تیسری ٹیسٹ سنچری مکمل کی۔ انہوں نے 234 گیندوں پر 105 رنز بنائے جس میں 11 چوکے شامل تھے۔
تاہم وہ ڈیبیو کرنے والے اسپنر جوشوا بشپ کا پہلا ٹیسٹ شکار بن گئے۔ بشپ نے مجموعی طور پر دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ شمار جوزف نے بھی دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

