شوہر پر قاتلانہ حملہ بیوی اور جم ٹرینر گرفتار

news 1793251054 5696



news 1793251054 5696

(ویب ڈیسک )بھارت کے شہر غازی آباد میں ایک خاتون اور اس کے جم ٹرینر پر شوہر کو قتل کرنے کی مبینہ سازش کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے، پولیس کے مطابق ملزم نے گھر میں گھس کر خاتون کے شوہر پر چاقو سے متعدد وار کیے، تاہم وہ جان بچانے میں کامیاب ہوگیا۔

رپورٹس کے مطابق واقعہ 26 اکتوبر کو غازی آباد کے علاقے وسندھرا سیکٹر ون میں پیش آیا، جہاں ششانک کنٹھاریا نامی شخص گھر میں موجود تھا، اس کی بیوی پریا شرما جم جانے کے لیے گھر سے نکلی تو مبینہ طور پر جم ٹرینر پرتاپ سنگھ گھر میں داخل ہوا اور ششانک پر چاقو سے کئی وار کیے، زخمی ششانک کی چیخ و پکار پر ملزم فرار ہوگیا، پولیس نے زخمی کو ہسپتال منتقل کیا، جہاں اس کی جان بچ گئی۔

 پولیس کے مطابق پریا گزشتہ 7 سے 8 ماہ سے اسی جم میں جا رہی تھی جہاں پرتاپ سنگھ ٹرینر تھا، اس دوران دونوں کے درمیان قربت بڑھی اور ان کا تعلق قائم ہوگیا۔ دونوں واٹس ایپ پر بھی رابطے میں تھے اور پولیس کے مطابق دورانِ تفتیش پرتاپ نے بتایا کہ وہ دونوں شادی کرنا چاہتے تھے۔

مزید پڑھیں:تین مرتبہ ایشین پیرا گیمز کے بھارتی گولڈ میڈلسٹ کی لاش گھر سے برآمد

 پولیس کا کہنا ہے کہ ششانک کو اپنی بیوی کے تعلقات کا علم ہوگیا تھا اور وہ دیوالی کے بعد کسی دوسری جگہ منتقل ہونے کا ارادہ رکھتا تھا، اسی دوران دونوں نے مبینہ طور پر اسے قتل کرنے کا منصوبہ بنایا۔ پولیس کے مطابق واقعے سے ایک روز قبل دونوں نے رننگ کے دوران ملاقات کرکے ششانک کو قتل کرنے پر بات کی تھی۔

پولیس کا دعویٰ ہے کہ واردات کے روز پریا نے گھر کا دروازہ کھلا چھوڑ دیا، جس کے ذریعے پرتاپ اندر داخل ہوا، ششانک کے بھائی کی شکایت پر مقدمہ درج کرکے دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ پولیس نے حملے میں استعمال ہونے والا چاقو بھی برآمد کرلیا، دونوں کے خلاف اقدامِ قتل اور مجرمانہ سازش کے الزامات کے تحت کارروائی کی جا رہی ہے۔
 





Source link

متعلقہ پوسٹ