ہیلی کاپٹر گر گیا۔۔۔

news 1793333193 4198



news 1793333193 4198

(24نیوز )بوسنیا میں یورپی یونین فورس  کا ایک فوجی ہیلی کاپٹر معمول کی تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں 2 اطالوی فوجیوں سمیت 4 افراد ہلاک جبکہ 11 زخمی ہو گئے۔

یورپی یونین فورس (EUFOR) نے بوسنیا میں اپنے CH-47 چینوک ہیلی کاپٹر کے حادثے کی تصدیق کر دی ہے۔

’یوفور‘ کا کہنا ہے کہ جمعرات کے روز بوسنیا کے دارالحکومت سرائیوو سے تقریبا 180 کلومیٹر شمال میں واقع برچکو  کے علاقے میں ’معمول کی تربیت‘ کے دوران ایک CH-47 چینوک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا۔

 ’یوفور‘کے مطابق حادثے میں مجموعی طور پر 11 افراد زخمی ہوئے ہیں، اور انہوں نے مزید بتایا کہ تمام زخمیوں کا علاج جاری ہے اور ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

اطالوی حکومت نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ فوجی ہیلی کاپٹر میں سوار تمام افراد کا تعلق اٹلی سے تھا۔

اطالوی وزارتِ دفاع کے مطابق، اس حادثے میں ہلاک ہونے والوں میں 2 فوجی اور ریڈ کراس کے 2 رضاکار شامل ہیں۔

 اٹلی کے وزیرِ دفاع گیویڈو کروسیٹو نے اپنے بیان میں کہا ’غم کی اس گھڑی میں، میری سب سے پہلے توجہ ہمارے جاں بحق ہونے والے جوانوں کے اہل خانہ کی طرف ہے، جن سے میں ذاتی طور پر اور پورے دفاعی محکمے کی جانب سے تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔





Source link

متعلقہ پوسٹ