اوگرا نے نومبر کے لیے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
نومبر کے لیے ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 14 روپے 73 پیسے اضافہ کیا گیا ہے
اوگرا نے یکم نومبر سے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق نومبر کے لیے ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 14 روپے 73 پیسے اضافہ کیا گیا ہے۔
ایل پی جی کے 11.8 کلوگرام گھریلو سلنڈر کی قیمت 173 روپے 86 پیسے اضافے کے بعد 3 ہزار 470 روپے 9 پیسے مقرر کر دی گئی ہے جبکہ اکتوبر میں ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت 3 ہزار 296 روپے 23 پیسے تھی۔
اوگرا کے مطابق ایل پی جی کی قیمتوں یہ اضافہ سعودی آرامکو کنٹریکٹ پرائس میں اضافے کے باعث ہوا ہے جبکہ نومبر کے لیے ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم نومبر 2026 سے ہوگا۔

