سانحہ گُل پلازہ: ہلاکتیں 29 ہوگئیں، 85 لاپتہ، مزید لاشیں ملنے کی امید ختم

images 21


کراچی – گل پلازہ میں پیش آنے والے المناک سانحے میں ہلاکتوں کی تعداد 29 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 85 افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔ ریسکیو حکام کے مطابق شدید آتشزدگی کی وجہ سے مزید لاشیں ملنے کی امید ختم ہوتی جا رہی ہے۔
میئر کراچی نے بتایا کہ متاثرہ پلازہ میں 70 فیصد ریسکیو آپریشن مکمل کر لیا گیا ہے اور پہلے اور دوسرے فلور کو کلیئر کر دیا گیا ہے۔ ریسکیو آپریشن میں شامل اہلکاروں نے بتایا کہ شدید آگ کی تباہ کاریوں کی وجہ سے بچاؤ کا کام انتہائی مشکل ہو گیا ہے۔
ریسکیو حکام نے افسوسناک انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ مرنے والوں کے اعضا اب راکھ کی شکل اختیار کر چکے ہیں جس سے شناخت کا عمل نہایت پیچیدہ ہو گیا ہے۔ عمارت کے اندر انتہائی بلند درجہ حرارت کی وجہ سے تباہی کی شدت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔
حکام نے کہا کہ باقی ماندہ فلورز پر بچاؤ کا کام جاری ہے لیکن حالات نہایت خطرناک ہیں۔ لاپتہ افراد کے لواحقین پلازہ کے باہر موجود ہیں اور اپنے عزیزوں کی خبر کے منتظر ہیں۔ حکومت نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دیا ہے اور متاثرین کی امداد کے لیے فوری اقدامات کا اعلان کیا ہے

متعلقہ پوسٹ