ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کی بیٹے کو آٹھویں سالگرہ پر مبارکباد، محبت بھرے پیغامات شیئر کر دیے

web pic 2026 11 02t183515 1061793626533 0



سابق بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے اپنے بیٹے اذہان مرزا ملک کی آٹھویں سالگرہ کے موقع پر سوشل میڈیا پر محبت بھرے پیغامات شیئر کیے۔

ثانیہ مرزا نے بیٹے کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے سوشل میڈیا پر تصاویر شیئر کیں، انہوں نے اذہان کو اپنی زندگی کا حصہ ہونے پر خوشی کا اظہار بھی کیا۔

شعیب ملک نے بھی دو روز بعد بیٹے کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے مختصر پیغام میں لکھا: ’’ہیپی برتھ ڈے برو، تم سے محبت ہے۔‘‘

ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کی شادی 2010 میں ہوئی تھی جبکہ اکتوبر 2018 میں ان کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی۔ دونوں نے 2024 میں علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔ شعیب ملک نے اسی سال جنوری میں پاکستانی اداکارہ ثنا جاوید سے دوسری شادی کرلی تھی۔

علیحدگی کے باوجود دونوں والدین سوشل میڈیا پر اپنے بیٹے کے ساتھ خوشگوار لمحات شیئر کرتے اور اس کی زندگی کے اہم مواقع پر مبارکباد دیتے رہتے ہیں۔

ثانیہ مرزا نے 2023 میں پروفیشنل ٹینس سے ریٹائرمنٹ لی تھی۔ وہ چھ گرینڈ سلم ٹائٹلز جیت چکی ہیں اور 2015 میں خواتین کی ڈبلز عالمی رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر بھی فائز رہی تھیں۔

دوسری جانب شعیب ملک نے دو دہائیوں سے زائد عرصے تک پاکستان کی نمائندگی کی۔ انہوں نے 35 ٹیسٹ، 287 ون ڈے اور 124 ٹی 20 انٹرنیشنل میچز کھیلے۔

 



Source link

متعلقہ پوسٹ