سہ ملکی سیریز: فائنل میں سست اوور ریٹ پر پاکستان پر جرمانہ

399615 1765667103


انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پیر کو لاہور میں سری لنکا کے خلاف سہ ملکی سیریز کے فائنل میں سست اوور ریٹ پر پاکستان پر جرمانہ عائد کر دیا۔

پاکستان نے ہفتے کو سری لنکا کو تین وکٹوں سے شکست دے کر اپنے ہوم گراؤنڈ پر پہلی بار ون ڈے انٹرنیشنل سہ ملکی سیریز کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔

انڈپینڈنٹ اردو کا واٹس ایپ گروپ یہاں جوائن کریں

عالمی کرکٹ کی گورننگ باڈی نے ایک بیان میں کہا کہ آئی سی سی کے میچ ریفری جیف کرو نے ’وقت کی رعایت کو مدنظر رکھنے کے بعد پاکستان کو مقررہ وقت میں ایک اوور کم کرانے کا ذمہ دار پایا۔‘

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

نتیجتاً پاکستان پر میچ فیس کا پانچ فیصد جرمانہ عائد کیا گیا۔

کپتان شاہین شاہ آفریدی نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے مجوزہ سزا قبول کر لی، جس کے بعد باقاعدہ سماعت کی ضرورت پیش نہیں آئی۔

فیلڈ امپائرز احسن رضا اور وین نائٹس، تھرڈ امپائر شرف الدولہ ابن شاہد اور فورتھ امپائر راشد ریاض نے پاکستان کے خلاف چارج عائد کیا تھا۔

سیریز میں اپنے چار میں سے تین میچ ہارنے والی انگلینڈ کی ٹیم تیسرے نمبر پر رہی۔





Source link

متعلقہ پوسٹ