
(24 نیوز)امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف امریکا اور اسرائیل کی جنگ بہت جلد ختم ہو جائے گی۔
آئیووا میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ایران کو معاہدہ کرنا ہوگا، ورنہ امریکا جلد معاملہ نمٹا دے گا۔
ٹرمپ نے کہا کہ لوگوں کی جانیں بچانے کی کوشش کرنا چاہتا ہوں، لیکن ایک مرحلے پر ہمیں سخت کارروائی کرنا ہوگی۔
ان کے بقول امریکا اور اسرائیل کی ایران کے خلاف جاری جنگ بھی زیادہ عرصے تک نہیں چلے گی اور جلد ختم ہونے کی توقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں:امریکی ریاست فلوریڈا میں طیارہ گر کر تباہ، 9 افراد ہلاک
امریکی صدر نے مزید کہا کہ وہ انسانی جانوں کے ضیاع کو روکنے اور لوگوں کی زندگیاں بچانے کی کوشش کررہے ہیں، تاہم ایک وقت ایسا بھی آسکتا ہے جب سخت فوجی کارروائی ناگزیر ہوجائے۔
ٹرمپ کے بیان سے ظاہر ہوتا ہے کہ واشنگٹن ایک طرف ایران پر معاہدے کے لیے دباؤ بڑھا رہا ہے تو دوسری جانب فوجی کارروائی کا آپشن بھی برقرار رکھنا چاہتا ہے۔

