سینئر پولیس افسر کا اسٹاف افسر ظاہر کرنے والا نوسر باز گرفتار

data darbar arrest1765920663 0


اپنے آپ کو سینئر پولیس افسر کا اسٹاف افسر ظاہر کرنے والا نوسر باز انویسٹی گیشن پولیس لیاقت آباد کے شکنجے میں آگیا۔

ملزم خود ہی اسٹاف افسر بن کر کال کرتا تھا اور پھر خود ہی تھانہ پہنچ جاتا، انچارج انویسٹی گیشن نے کہا کہ ملزم نے زیر حراست کو ذاتی ضمانت پر رہا کروانے کے بہانے تفتیشی افسر سے رابطہ کیا، ملزم نے تفتیشی افسر کو 10ہزار روپے رشوت دینے کی کوشش کی، تفتیشی افسر نےفوری طور پر ملزم کو گرفتار کر لیا۔

انچارج انویسٹی گیشن نے کہا کہ ملزم نے دوران تفتیش مختلف تھانوں میں اپنے کام کروانے کے لیے  پولیس افسر بن کر فون کالز کرنے کا اعتراف کیا ہے، ملزم خود ہی سٹاف افسر بن کر کال کرتا تھا اور پھر خود ہی تھانہ چلا جاتا، ملزم اپنے what’s app کی ڈی پی پر مختلف پولیس افسران کی تصاویر لگاتا تھا۔

انچارج طالب حسین نے کہا کہ ملزم اب پولیس کی گرفت میں ہے مضبوط چالان مرتب کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائےگی۔





Source link

متعلقہ پوسٹ