
اینٹیگا اور باربوڈا کے دورے پر موجود برطانوی وزیرِ اعظم اینڈی برنہم کو مقامی گراؤنڈ پر کرکٹ کھیلنا اس وقت مہنگا پڑ گیا جب وہ وکٹوں کے درمیان دوڑتے ہوئے گر پڑے۔
پیر 2 نومبر کو اینٹیگا کے پگٹس کرکٹ گراؤنڈ پر دورے کے دوران اینڈی برنہم نے لیجنڈری کرکٹر سر ویو رچرڈز سے ملاقات کی اور مقامی نوجوانوں کے ساتھ کرکٹ کھیلی۔
اس دوران ایک خطرناک سنگل (رن) لینے کی کوشش میں وہ وکٹوں کے درمیان دوڑتے ہوئے توازن کھو بیٹھے اور زمین پر گر گئے، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق وہ "بیٹ فار اے چانس” فاؤنڈیشن کے بانی ول گیفنی اور مقامی نوجوان کرکٹرز سے ملنے گئے تھے جنہوں نے اینٹیگوا کے بچوں کو کرکٹ کا سامان عطیہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ایٹمی حملہ ہو تو کیا کریں:ایرانی ٹی وی پر ہدایات نشر
واقعے کے فوراً بعد اپنے ردِعمل میں برطانوی وزیرِ اعظم نے مسکراتے ہوئے مذاقاً کہا کہ ’وکٹوں کے درمیان میری دوڑ کو ابھی تھوڑی مزید بہتری کی ضرورت ہے،‘ ان کے گرنے کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔

