کراچی:
ڈاکس میں ٹریفک حادثے میں پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔
ایس ایچ او ڈاکس وقار قیصر نے بتایا کہ سلطان آباد انٹیلیجنس کالونی کے قریب ہائی روف میں پولیس اہلکار اپنے دوست کے ساتھ جارہا تھا کہ گاڑی کا ٹائی راڈ ٹوٹ گیا جس کی وجہ سے ہائی روف توازن کھو بیٹھی اور فٹ پاتھ سے ٹکراگئی۔
حادثے کے نتیجے میں گاڑی میں موجود پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا اور اس کا دوست معمولی زخمی ہوا، پولیس اہلکار کی لاش کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال ٹراما سینٹر منتقل کیا گیا۔
پولیس اہلکار کی شناخت 30 سالہ سمیع ولد اعجاز کے نام سے ہوئی۔ جاں بحق اہلکار آرٹلری میدان تھانے کا رہائشی بتایا جاتا ہے اور تربیتی سینٹر میں تعینات تھا۔

