خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی نفاذ کے بعد پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج طلب کرلیا گیا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس 3 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس کی صدارت اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی محمود خان اچکزائی کریں گے، جس میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں اپوزیشن اتحاد کی پارلیمنٹ کے اندر اور باہر کی حکمت عملی کو بھی طے کیا جائے گا۔

