نیویارک میں سینکڑوں سپائیڈر مینوں کی کوشش ناکام

news 1791788461 9832



news 1791788461 9832

(ویب ڈیسک)امریکی شہر نیویارک میں مارول کے سیکڑوں مداحوں نے سپائیڈر مین کا لباس پہن کر گینیز ورلڈ ریکارڈ توڑنے کی کوشش کی تاہم شرکا کی تعداد موجودہ عالمی ریکارڈ سے کم رہی اور ریکارڈ نہ ٹوٹ سکا۔

یہ تقریب نیویارک کامک کون کے دوران منعقد ہوئی جس کا اہتمام کھلونے بنانے والی کمپنی جازویئرز نے ڈزنی کنزیومر پروڈکٹس کے اشتراک سے کیا۔

اس کا مقصد ایک مقام پر سپائیڈر مین کا لباس پہن کر جمع ہونے والے افراد کی سب سے بڑی تعداد کا عالمی ریکارڈ قائم کرنا تھا۔

مزید پڑھیں:میسی کو زندگی میں سب سے بڑا پچھتاوا کیا ؟

منتظمین نے تاحال تقریب میں شریک افراد کی حتمی تعداد جاری نہیں کی لیکن ان کے مطابق شرکا کی تعداد موجودہ ریکارڈ تک پہنچنے سے کچھ کم رہی۔

 گینیز ورلڈ ریکارڈ کے مطابق اس وقت یہ اعزاز 685 افراد کے پاس ہے۔

یہ ریکارڈ 2023 میں سونی پکچرز انٹرٹینمنٹ ملائیشیا نے فلم سپائیڈر مین: ایکروس دی اسپائیڈر ورس کی سینما گھروں میں ریلیز کے موقع پر قائم کیا تھا۔





Source link

متعلقہ پوسٹ