اسلام آباد پولیس نے بڑے پیمانے پر سرچ اور کارروائیاں جاری

IMG 20260403 WA2190


انسپکٹر جنرل اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات پر شہر بھر میں جرائم پیشہ عناصر اور غیر قانونی مقیم افراد کے خلاف سرچ آپریشنز جاری ہیں۔ آپریشنز میں 2,062 افراد، 956 گھر، 60 ہوٹل، 263 دکانیں، 732 موٹر سائیکلیں اور 276 گاڑیاں چیک کی گئیں، جبکہ 47 مشکوک افراد اور 55 موٹر سائیکلیں تھانہ منتقل کی گئیں۔
اسی دوران راہزنی کے منظم گروہ کے دو اہم ارکان حکمت اللہ اور غلام حسین گرفتار کیے گئے۔ ان کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کے 4 موٹر سائیکل، موبائل فون اور نقدی برآمد ہوئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کارروائیاں جاری رہیں گی اور شہریوں سے کہا گیا ہے کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر تھانہ یا ایمرجنسی ہیلپ لائن ‘پکار’ 15 پر دیں۔

متعلقہ پوسٹ