امریکا کا بھارت کیساتھ تجارتی معاہدے پر اتفاق ٹیرف میں کمی کا اعلان

news 1770063282 8734



news 1770063282 8734

(24 نیوز )امریکا کا بھارت کے ساتھ تجارتی معاہدے پر اتفاق ہوگیا ہے, امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت پر لگائے گئے ٹیرف میں کمی کا اعلان کردیا، امریکی صدر ٹرمپ نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے ٹیلی فونک گفتگو کے بعد سوشل میڈیا پر بیان جاری کردیا۔ 

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ تجارتی معاہدے پر اتفاق ہوگیا ہے، اپنے بیان میں انکا کہنا تھا کہ روسی تیل کی خریداری روکنے، امریکا اور وینیزویلا سے تیل خریداری میں اضافے پر بھی اتفاق ہوگیا۔

 انہوں نے کہا کہ وزیراعظم مودی کی درخواست پر اور ان کے ساتھ دوستی و احترام کی وجہ سے امریکا اور بھارت کے درمیان تجارتی معاہدے پر اتفاق ہوگیا ہے جو فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔ 

امریکی صدر کا یہ بھی کہنا تھا کہ امریکا بھارت پر لگایا گیا باہمی ٹیرف 25 فیصد سے کم کرکے 18 فیصد تک لے جائے گا، ٹرمپ نے مزید کہا کہ مودی نے 500 ارب ڈالر سے زیادہ کی امریکی توانائی، ٹیکنالوجی، زرعی اور دیگر مصنوعات خریدنے کا بھی عہد کیا۔

بھارتی وزیراعظم مودی نے ٹیرف میں کمی پر صدر ٹرمپ کا شکریہ کا پیغام دیا ہے، سوشل میڈیا پر بیان میں کہا خوش ہوں کہ بھارتی مصنوعات پر ٹیرف کم کر کے 18 فیصد کر دیا گیا ہے، اس شاندار اعلان پر بھارتی عوام کی طرف سے بھی صدر ٹرمپ کا بے حد شکریہ۔

یہ بھی پڑھیں :معروف صحافی و شاعرسیداسدرضانقوی انتقال کر گئے





Source link

متعلقہ پوسٹ