کم کارڈیشین نے اپنی صلاحیتوں پر سوال اٹھانے والوں کو دلچسپ جواب دے دیا

fotojet 2026 11 03t171322 5091793708017 0


امریکی ریئلٹی ٹی وی اسٹار، اداکارہ اور کاروباری شخصیت کم کارڈیشین نے ہالی ووڈ میں اپنے مستقبل، اداکاری اور صلاحیتوں سے متعلق کھل کر بات کر دی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کم کارڈیشین نے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ وہ زندگی میں نئی چیزیں سیکھنے اور خود کو چیلنج کرنے پر یقین رکھتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر انسان ہر کام میں پہلے ہی ماہر ہو اور ہمیشہ اپنے آرام دہ ماحول میں رہے تو پھر زندگی میں آگے بڑھنے اور کچھ نیا سیکھنے کا موقع کیسے ملے گا؟

کم کارڈیشین کے مطابق وہ اپنے اردگرد ایسے باصلاحیت افراد کو رکھنا چاہتی ہیں جو ان سے زیادہ تجربہ رکھتے ہوں، تاکہ وہ ان سے سیکھ سکیں۔

اداکارہ کی ساتھی فنکارہ سارہ پالسن نے بھی ان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ کم نہایت مہربان، فراخ دل اور نئی چیزیں سیکھنے کے لیے ہمیشہ تیار رہتی ہیں۔

دوسری جانب کم کارڈیشین ماضی میں اپنی صلاحیتوں پر سوال اٹھانے والوں کو بھی جواب دے چکی ہیں۔

انہوں نے کہا تھا کہ اگرچہ وہ گلوکاری یا رقص نہیں کرتیں، لیکن مصنوعات کو مقبول بنانے اور کاروباری کامیابی حاصل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔





Source link

متعلقہ پوسٹ