زلزلے کے شدید جھٹکے

news 1793716888 9053



news 1793716888 9053

(24 ںیوز)جنوبی امریکی ملک کولمبیا کے وسطی اور مغربی علاقوں میں 5.6 شدت کے زلزلے نے خوف و ہراس پھیلا دیا، جس کے نتیجے میں متعدد عمارتوں کو نقصان پہنچا جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق زلزلے کے جھٹکے وسیع علاقے میں محسوس کیے گئے، جس کے باعث شہری خوفزدہ ہوکر اپنے گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے اور کھلی سڑکوں پر جمع ہوگئے۔

زلزلے کے دوران شہریوں میں شدید خوف و ہراس دیکھا گیا، جبکہ سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیوز میں لوگوں کو عمارتوں سے باہر نکلتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

کولمبیا کی جیولوجیکل سروس کے مطابق زلزلے کا مرکز محکمہ تولیما کے قصبے چاپارال میں تھا، جبکہ اس کی گہرائی زمین سے تقریباً 19 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔

زلزلے کے باعث مختلف عمارتوں کو نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں، جبکہ حکام کی جانب سے متاثرہ علاقوں کی صورتحال کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :مکہ مکرمہ پر ڈرون حملہ، سعودی اتحاد کا فضا میں ہی تباہ کرنے کا دعویٰ





Source link

متعلقہ پوسٹ