وسط مدتی انتخابات میں ٹرمپ کو شکست کا سامنا، ڈیموکریٹ پارٹی واضح اکثریت سے کامیابی کی جانب گامزن

IMG 20261104 WA0957


واشنگٹن — امریکی وسط مدتی انتخابات میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی ریپبلکن پارٹی کو بڑی شکست کا سامنا ہے۔ ڈیموکریٹک پارٹی نے امریکی ایوانِ نمائندگان یعنی ہاؤس آف ریپریزنٹیٹوز کا کنٹرول حاصل کر لیا ہے، جس کا دعویٰ امریکی میڈیا کے ڈیسیژن ڈیسک نے کیا ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق سینیٹ میں ڈیموکریٹس کو 46 نشستوں پر کامیابی ملی، جبکہ ریپبلکن پارٹی 36 نشستوں پر کامیاب ہوئی۔
218 نشستوں والے ایوانِ نمائندگان میں ابتدائی نتائج کے مطابق ڈیموکریٹس نے 118 نشستوں پر برتری حاصل کی، جبکہ ریپبلکنز 66 نشستوں پر کامیاب ہوئے۔ رپورٹس کے مطابق ڈیموکریٹس نے ہاؤس کا کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔
گورنرز کے انتخابات میں بھی ڈیموکریٹس کو 15 جبکہ ریپبلکنز کو 10 نشستیں ملی ہیں۔
مشی گن سے سینیٹ کے لیے مسلمان ڈیموکریٹ امیدوار عبدل السید کو واضح برتری حاصل ہے۔ انہیں 55.2 فیصد ووٹ ملے، جبکہ ریپبلکن امیدوار راجرز کو 42.2 فیصد ووٹ ملے۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ نتائج ٹرمپ کی پالیسیوں اور ریپبلکن کانگریس کے خلاف ووٹرز کے واضح ردِعمل کی عکاسی ہیں۔

متعلقہ پوسٹ