پیٹرول کی قیمت کا بوجھ عوام پر نہیں ڈالا گیا، وزیراعظم
عوامی ریلیف کے لیے فیول سبسڈی اسکیم کا اجرا کیا گیا ڈیڑھ کروڑ سے زائد افراد فیول سبسڈی اسکیم سے استفادہ کر چکے ہیں، شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پیٹرول کی قیمت میں 15روپے فی لٹر اضافے کا بوجھ عوام پر نہیں ڈالا گیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کابینہ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایل این جی مافیا کا دور ختم ہوچکا، مسابقت اور شفافیت کے ساتھ امور انجام دیے جا رہے ہیں، پی ایس او، پارکو جیسے سرکاری اداروں کے ذریعے امور کا انتظام کیا جا رہا ہے ایل پی جی کے لیے بھی نظام ترتیب دیا گیا ہے سردیوں کے پیش نظرایل این جی، ایل پی جی اورتیل کی سپلائی یقینی بنانےکے لیے پُرعزم ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ عوامی ریلیف کے لیے فیول سبسڈی اسکیم کا اجرا کیا گیا ڈیڑھ کروڑ سے زائد افراد فیول سبسڈی اسکیم سے استفادہ کر چکے ہیں فیول سبسڈی اسکیم میں تعاون نہ کرنےوالے پٹرول پمپس کےخلاف کارروائی کی جائےگی۔
شہباز شریف نے کہا کہ بدامنی کی وجہ سے دنیا بھر میں تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے توانائی کی قیمتوں میں اضافے کا بوجھ عام آدمی پر نہیں پڑنے دیا، پیٹرول کی قیمت میں 15 روپے فی لٹر اضافے کا بوجھ عوام پر نہیں ڈالا گیا وزیر پٹرولیم اور انکی ٹیم نے ریفائنریز کے ساتھ اہم بات چیت کی خطے کی صورتحال کی وجہ سے پاکستان بھی متاثر ہو رہا ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ایران کا دورہ کیا، عالمی امن و استحکام کے لیے پاکستان کی مخلصانہ کوششیں جاری ہیںتہران میں ایرانی قیادت کےساتھ پاکستان،سعودی عرب اورترکیہ کااجلاس ہوا تہران میں ہونے والی بات چیت انتہائی خوشگوار اور مثبت ماحول میں ہوئی۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ کے پی میں امن و امان اور ترقی کے لیے 160 ارب کا ترقیاتی پیکج منظور کیا خیبرپختونخوا میں امن و امان کی بحالی اولین ترجیح ہے وطن عزیز سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں کے پی کے عوام نے دہشت گردی کے خلاف بہت قربانیاں دی ہیں بدقسمتی سے دہشت گردی کے ناسور نے دوبارہ سر اٹھایا ہے۔

