جکارتہ (انٹرنیشنل ڈیسک) – انڈونیشیا میں صدر پرابوو سوبیانتو کی جاسوسی کے الزام میں ملک کے سابق پولیس چیف اور دو دیگر اعلیٰ پولیس افسران کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے صدر، کابینہ کے وزرا، صحافیوں، سیاست دانوں اور کاروباری شخصیات کے فون غیر قانونی طور پر ٹیپ کیے۔
دوسری جانب صدر پرابوو نے اپنے چیف آف اسٹاف کو بھی عہدے سے برطرف کر دیا ہے۔ تاہم برطرفی کی وجوہات کی تفصیل سامنے نہیں آئی اور یہ واضح نہیں کہ اس کا تعلق جاسوسی کیس سے ہے یا نہیں۔

