اسلام آباد:
اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈاکٹر محمد اختر عباس خان کو سیکرٹری فارمیسی کونسل کا اضافی چارج دینے کا نوٹیفکیشن غیر قانونی قرار دے دیا۔
جسٹس ارباب محمد طاہر نے فضل اللہ فاروق کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کیا جس میں عدالت نے قرار دیا کہ 15 جنوری 2026 کا نوٹیفیکیشن بغیر ضابطے کے غیر قانونی طور جاری کیا گیا۔
فیصلے میں کہا گیا کہ فارمیسی ایکٹ 1967 کے تحت سیکرٹری کی تقرری کے لیے وفاقی حکومت کی منظوری اور مخصوص پیشہ ورانہ اہلیت لازمی ہے۔
عدالت نے کہا کہ سروس بائی لاز 2023 کے تحت کسی خالی عہدے پر اضافی چارج صرف اسی ملازم کو دیا جا سکتا ہے جو کونسل میں مساوی عہدہ رکھتا ہو، ڈاکٹر محمد اختر عباس خان ڈریپ کے ملازم ہیں، فارمیسی کونسل کے ملازم نہیں۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا کہ ڈاکٹر محمد اختر عباس خان بائی لاء کی شرط پر پورا نہیں اترتے، قانون میں کسی کام کے لیے خاص طریقہ کار مقرر ہو تو وہ اسی طریقے سے ہونا چاہئے۔

