پاکستان غیرملکی سرمایہ کاری اور عالمی مائننگ کمپنیوں کی میزبانی کیلئے تیار

pakistan mining1751007929 0



اسلام آباد:

پاکستان کے معدنی شعبے میں سرمایہ کاری کیلئے منرلز انویسٹمنٹ فورم 2026 کا انعقاد ایس آئی ایف سی کے تعاون سے کیا جا رہا ہے۔

پاکستان منرل ڈویلپمنٹ کارپوریشن (پی ایم ڈی سی) کے چیف ایزیکٹو انجینئر اسد احمد کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پراہم معدنیات کی بڑھتی طلب پاکستان  کیلئے سرمایہ کاری اور معدنی ترقی کے نئے مواقع فراہم کررہی ہے، پاکستان منرل ڈویلپمنٹ کارپوریشن تلاش اورکان کنی کے شعبے میں 150 سال سے زائد تجربہ رکھتی ہے۔

انجینئر اسد احمد نے کہا کہ پاکستان منرل ڈویلپمنٹ کارپوریشن اینٹیمنی، کرومائٹ، تانبا، آئرن اوردیگر اہم معدنیات کی تلاش کے منصوبوں پر کام کررہی ہے، ایس آئی ایف سی کی معاونت سے معدنی شعبے میں سرمایہ کاری کیلئے شفاف اورسازگار ماحول فراہم کیا جارہا ہے۔

 سی ای او پی ایم ڈی سی نے مزید کہا کہ پی ایم آئی ایف 2026 عالمی سرمایہ کاروں کو پاکستان کے معدنی منصوبوں اور سرمایہ کاری کے مواقع سے روشناس کرانے کا اہم پلیٹ فارم ہے۔

یلماز پروسیس ٹیکنالوجیز( وائی پی ٹی) کے پروسیس ڈائریکٹر، ڈاکٹر چناراورہان نے کہا کہ پاکستان کے وسیع معدنی ذخائر عالمی سرمایہ کاری اور صنعتی ترقی کے لیے غیر معمولی صلاحیت رکھتے ہیں، وائی پی ٹی معدنیات کی پروسیسنگ کے شعبے میں انجینئرنگ، پروکیورمنٹ، کنسٹرکشن اورمینوفیکچرنگ سمیت جامع صنعتی حل فراہم کرتی ہے۔

ڈاکٹر چناراورہان نے کہا کہ گولڈ ریکوری اور جدید معدنی پروسیسنگ ٹیکنالوجی میں یورپی انجینئرنگ مہارت پاکستان کیلئے مفید ثابت ہوسکتی ہے، پاکستان منرلزانویسٹمنٹ فورم 2026 عالمی سرمایہ کاروں کو پاکستان کی معدنی صلاحیت سے جوڑنے کا ایک اہم پلیٹ فارم ہے۔

پروسیس ڈائریکٹر وائی پی ٹی کا کہنا تھا کہ وائی پی ٹی پاکستان کے مائننگ سیکٹر میں طویل مدتی تجارتی تعلقات، ٹیکنالوجی کی منتقلی اوربین الاقوامی شراکت داری کے وسیع مواقع دیکھتی ہے۔





Source link

متعلقہ پوسٹ