کراچی، سرجانی ٹاؤن میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
کراچی: شہر قائد میں سرجانی ٹاؤن پولیس نے کنیز فاطمہ سوسائٹی کے قریب ایک مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق زخمی ملزم کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اس کی شناخت محمد ناصر کے نام سے کی گئی۔ گرفتار ملزم سے ایک پستول، موبائل فون، کیش رقم…

