کل اڈیالہ میں ہونے والی ملاقات کو کسی خفیہ سیاسی سرگرمی یا پسِ پردہ ڈیل سے جوڑنا محض قیاس آرائی اور جھوٹا مضحکہ خیز پروپیگنڈا کے سوا کچھ نہیں ہے۔
رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے خود وکلا کو ملاقات کی اجازت دی تھی تاکہ قیدی سے زیرِ سماعت مقدمات، اپیلوں اور قانونی کارروائی کے حوالے سے بات چیت کی جا سکے ، سلمان صفدر اور لطیف کھوسہ دونوں قیدی کے قانونی نمائندے ہیں اور اپنے مؤکل سے مشاورت کرنا عدالتی حلم تھا۔
ملاقات کو کسی ڈیل، سیاسی مفاہمت یا خفیہ منصوبہ بندی قرار دینا مضحکہ خیز اور جھوٹ ہے، کوئی بیک ڈور نہیں چل رہا اگر تحریک انصاف اس ملاقات پر بھی کوئی سیاست کرے گی تو اس کا نقصان بھی قیدی کو ہی ہوگا۔

