کویت پٹرولیم اور پی ایس او کے درمیان پٹرول اور جیٹ فیول کی خریداری جاری رکھنے پر اتفاق

pso and kpc chart the next chapter of the pakistan1794496374 1



کراچی:

کویت پٹرولیم اور پی ایس او کے درمیان پٹرول اور جیٹ فیول کی خریداری جاری رکھنے پر اتفاق ہوا ہے۔

یہ اتفاق رائے پی ایس او کے ایک وفد کے کویت کے دورے کے دوران کے پی سی حکام سے ملاقات میں ہوا۔ پی ایس او کے وفد کی قیادت کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) جواد احمد چیمہ نے کی، وفد نے کے پی سی کی اعلیٰ قیادت سے ملاقات کی، جس میں کے پی سی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور ڈپٹی چیئرمین شیخ نواف سعود الصباح اور کویت پیٹرولیم کارپوریشن کے مینیجنگ ڈائریکٹر انٹرنیشنل مارکیٹنگ اور کویت آئل ٹینکر کمپنی (کے او ٹی سی) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر شیخ خالد احمد الصباح شامل تھے۔

کویت پیٹرولیم کارپوریشن (کے پی سی) اور پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) نے اپنی 50 سالہ توانائی شراکت داری کی تجدیدِ عزم کرتے ہوئے توانائی کی پوری ویلیو چین میں تعاون کو وسعت دینے اور اسٹریٹجک اشتراک کے نئے مواقع تلاش کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ پی ایس او اور کے پی سی نے کویت سے پاکستان کو گیس آئل اور جیٹ فیول کی سپلائی کے انتظامات جاری رکھنے پر اتفاق کیا جبکہ موجودہ مارکیٹ کی صورتحال کے مطابق شرائط کو مزید بہتر بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

دونوں ادارے سپلائی، اسٹوریج، شپنگ، ریفائننگ، لبریکنٹس اور سرمایہ کاری میں تعاون کرینگے، جن کا مشترکہ مقصد توانائی کے تحفظ اور طویل مدتی ترقی کو فروغ دینا ہے۔مذاکرات میں بیس آئل (Base Oil) کی سپلائی اور لبریکنٹس کی مارکیٹنگ کے شعبے میں وسیع تر کاروباری مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

کے پی سی حکومتِ پاکستان کی جانب سے حال ہی میں نظرثانی شدہ کسٹمز بانڈڈ اسٹوریج پالیسی کے تحت پاکستان کی اسٹوریج اور بندرگاہوں کی سہولیات سے استفادہ کرے گی۔ ان سہولیات کے ذریعے درآمد کردہ مصنوعات مقامی مارکیٹ میں فروخت اور علاقائی منڈیوں کو دوبارہ برآمد (Re-export) کرنے کے لیے استعمال کی جائیں گی۔

اس منصوبے پر عمل درآمد کو ممکن بنانے کے لیے متعلقہ پاکستانی محکموں اور اداروں سے بقیہ کارروائی اور دستاویزات جلد مکمل ہونے کی توقع ہے۔ دونوں ادارے پاکستان کے توانائی کے شعبے، بشمول گیس، میں کے پی سی کی ممکنہ سرمایہ کاری کے ساتھ ساتھ ریفائننگ، اسٹوریج انفراسٹرکچر، شپنگ اور لاجسٹکس کے شعبوں میں مواقع تلاش کریں گے۔

پی ایس او کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جواد احمد چیمہ نے کہا کہ”پاکستان کے اسٹوریج اور بندرگاہوں کے بنیادی ڈھانچے میں کے پی سی کی دلچسپی توانائی کے تحفظ کو مضبوط بنانے، علاقائی تجارت کو فروغ دینے اور سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے اہم مواقع فراہم کرتی ہے۔ پی ایس او آئندہ پچاس برسوں کے لیے ان مذاکرات کو ٹھوس عملی نتائج میں تبدیل کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔“





Source link

متعلقہ پوسٹ