
(24 ںیوز)بھارتی ریاست آسام کے ضلع گولاگھاٹ میں یونیسکو کے عالمی ورثے میں شامل قازرنگا نیشنل پارک کے قریب ایک دلخراش ٹریفک حادثے میں کم از کم 23 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔
یہ افسوسناک واقعہ جمعہ کے روز اس وقت پیش آیا جب تقریباً 30 مسافروں کو لے کر جانے والی ایک بس ایک تیز رفتار کنٹینر ٹرک سے ٹکرا گئی۔ حادثے کے نتیجے میں ٹرک کا ڈرائیور بھی زخمی ہوا ہے۔
ضلع کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سوپنانیل ڈیکا نے حادثے میں 23 ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ 7 شدید زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ تشویشناک حالت کے پیش نظر ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ بھی موجود ہے۔
اس ہولناک حادثے پر آسام کے وزیراعلیٰ نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے اور امدادی کارروائیوں کی خود نگرانی کے لیے ایک سینئر وزیر کو فوری طور پر جائے حادثہ پر روانہ کر دیا ہے۔
حکومت کی جانب سے زخمیوں کو فوری اور بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کو اولین ترجیح قرار دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں :عوام کیلئے خوشخبری!پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

