ہم سے مدد مانگتا ہے! عرب سیاستدان احمد تیبی نے  نیتن یاہو کی منافقت ٹی وی پر کھول کر رکھ دی

news 1794595595 6799



news 1794595595 6799

(ویب ڈیسک) بے اصولی، بدعنوانیوں اور پاور کے لئے کچھ بھی کر گزرنے کے لئے بدنام بنجمن نیتن یاہو پبلک کے سامنے عرب فلسطینی سیاسی پارٹیوں کے ساتھ مل کر حکومت بنانے کو ملک کے ساتھ غداری قرار دے رہا ہے لیکن درپردہ نیتن یاہو کا گروپ نیتین یاہو کے ڈوبتے اقتدار کو بچانے کے لئے عرب فلسطینی جماعتوں سے حمایت کی بھیک مانگتا پایا گیا ہے۔

عرب اسرائیلیوں کی سب سے بڑی پارٹی جوائنٹ لسٹ کے سینئیر لیڈر احمد تیبی نے نیتن یاہو کے معاون کے ٹیکسٹ پیغامات دکھائے جس میں آئزن کوٹ کے خلاف عرب پارٹی کے تعاون کی درخواست کی گئی۔
جوائنٹ لسٹ  کے لیڈر اور  کنیست کے رکن احمد تبی نے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے دیرینہ معتمد نتن ایشیل کی طرف سے موصول ہونے والے ٹیکسٹ پیغامات دکھائے ہیں، جن میں  ایشل نے کنسیت میں یشار پارٹی کے چیئرمین گاڈی آئزن کوٹ کے بلاک کے اقدامات کو ناکام بنانے میں عرب اکثریتی پارٹی کی مدد حاصل کرنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔

جوائنٹ لسٹ تین پارٹیوں ھدش, تعال, بلد پر مشتمل ہے جنہوں نے اکتوبر کے پارلیمنٹ کے الیکشن سے بہت پہلے اتحاد کر لیا تھا۔ ان میں سے ایک کمیونسٹ اور دو قوم پرست سیکولرسٹ پارٹیاں ہین۔ یہ سب نیتن یاہو اور انتہائی دائیں بازو کی جماعتوں کو حکومت سے نکالنے کے لئے پرعزم ہیں اور نئی حکومت ان کی حمایت کے بغیر بننا مشکل ہے۔

 نیتن یاہو, آئزن کوٹ   اسرائیلی سیاست میں تقسیم کی وجہ سے نئی کنیست میں اکثریت سے محروم ہیں اور ان میں سے وزیر اعظم وہی بن سکتا ہے جسے بیس فیصد عرب اسرائیلی عوام کی نمائدہ جماعتوں کے  19 ووٹ ملیں گے۔

تبی نے نیوز آؤٹ لیٹ  چینل 12 کے جرنلسٹ کو ایک انٹرویو کے دوران  بتایا کہ  یہ ٹیکسٹ پیغامات عرب جماعتوں کے ساتھ تعاون کو غیر قانونی قرار دینے میں نیتن یاہو کی مہم کی منافقت کو  بے نقاب کرتے ہیں، اس لیے کہ لیکود پارٹی کو  ہماری حمایت حاصل کرنے میں کوئی مسئلہ نہیں ہے، جب وہ ان کے لیے موزوں ہو۔

احمد تیبی نے کہا کہ نیتن یاہو کی حکومت کے ایک وزیر نے بھی اس ہفتے ان سے رابطہ کیا،ان منسٹر صٓحب نے  تبی پر زور دیا کہ وہ آئزن کوٹ کی زیرقیادت حکومت کے قیام کے حق میں ووٹ نہ دیں اور انتخابات کے دوسرے دور کے لیے (نئے الیکشن کیلئے) دباؤ ڈالیں۔

تبی کا کہنا ہے کہ انہوں نے نیتن یاہو کے ان  وزیر کو بتایا کہ جوائنٹ لسٹ ایک اور انتخاب نہیں چاہتی بلکہ نیتن یاہو اور ان کے انتہائی دائیں بازو کے وزراء کو تبدیل کرنا چاہتی ہے جنہوں نے شن بیٹ میں (نیتن یاہو کے بٹھائے ہوئے نئے) سربراہ ڈیوڈ زینی کی مدد سے اسرائیل کے 20 لاکھ عرب شہریوں کے خلاف پبلک کو اُکسایا ہے۔

زینی نے مبینہ طور پر غیر ملکی انتخابی مداخلت کا الزام لگا کر  نام نہاد "پوچھ گچھ” کے بہانے عرب پارٹی جوائنٹ لسٹ کے رہنماؤں کو حراست میں لینے کی کوشش کی ہے، حالانکہ  زینی کے پاس ان کے خلاف کوئی مجرمانہ ثبوت نہیں ہے۔

جب نیتن یاہو کے مددگار کا کردار ادا کرنے والے شین بٹ کے چیف نے جوائنٹ لسٹ کے لیڈروں کو گرفتار کرنے کی کوشش کی تو  انہیں اٹارنی جنرل گالی بہارو میارا نے بتایا کہ  ثبوت پیش کئے بغیر  اس طرح کی پوچھ گچھ غیر قانونی ہوگی، تو زینی نے مبینہ طور پر یہ کہتے ہوئے جواب دیا کہ انہیں ان (جوائنٹ لسٹ کے سیاستدانوں) سے پوچھ گچھ کرنے کی اجازت دی جانی چاہیے اور پھر وہ شواہد کو محفوظ کرنے کے قابل ہو جائیں گے۔ زینی کے یہ ریمارکس جمہوری اصولوں کو پامال کرنے کے عمل کو ظاہر کرتے ہیں۔

جوائنت لسٹ نے  27 اکتوبر کے الیکشن میں اسرائیلی پارلیمنٹ کنیست میں  11 نشستین جیتی ہیں۔ جوائنٹ لسٹ اور دوسری عرب پارٹی رعم نیتن یاہو کی حکومت کو ختم کرنے کے لئے چینج بلاک کی  48 ارکان کی  حمایت رکھنے والے آئزن کوٹ کو وزیراعظم بنانا چاہتے ہیں لیکن نیتن یاہو اور لیکو پارٹی کے کارکن  چینج بلاک اور رعم کے نیتن یاہو کے ساتھ اتحاد کو ملک دشمنی قرار دیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیئے:  اسرائیل میں ڈیموکریٹس کی عربوں کو مین سٹریم میں لانے کی جدوجہد 

یہ بھی پڑھیئے:  عرب جوائنٹ لسٹ گادی آیزن کوٹ کو پرائم منسٹر بنانے کیلئے ووٹ دےگی، لیکود کا سپیکر بھی ہٹوائے گی 

یہ بھی پڑھیئے:  عرب پارٹی رعم کے یونائٹڈ توراۃ یہودیت کے کٹر رہنماؤں سے رابطے؛ اسرائیلی سیاست میں دلچسپ واقعات 

یہ بھی پڑھیئے:  عرب جوائنٹ لسٹ گادی آیزن کوٹ کو پرائم منسٹر بنانے کیلئے ووٹ دےگی، لیکود کا سپیکر بھی ہٹوائے گی 





Source link

متعلقہ پوسٹ