فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو نوبل امن انعام کے لیے نامزد کرنے کی قرارداد سندھ اسمبلی میں جمع

IMG 20260506 WA0018


کراچی: متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم پی) کے اراکین نے سندھ اسمبلی میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو امن کا نوبل انعام دینے کی سفارش کرتے ہوئے ایک قرارداد جمع کرا دی ہے۔
اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کرائی گئی اس قرارداد میں کہا گیا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے اہم کردار ادا کیا ہے۔ قرارداد کے movers نے خاص طور پر ایران اور امریکا کے درمیان جنگ روکنے میں ان کی کاوشوں کو قابلِ ستائش قرار دیا ہے۔
قرارداد میں مزید کہا گیا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی خدمات عالمی امن کے قیام میں قابلِ اعتراف ہیں، اس لیے انہیں نوبل امن انعام کے لیے نامزد کیا جائے۔ ایم کیو ایم کے اراکین اسمبلی کے دستخط شدہ دستاویز کو اسمبلی میں پیش کرنے کے لیے جمع کرا دیا گیا ہے۔
یہ اقدام صوبائی اسمبلیوں میں اس حوالے سے کی جانے والی سابقہ قراردادوں کی پیروی میں اٹھایا گیا ہے۔

متعلقہ پوسٹ